دوستی اوہی سچّی اے جیہڑی ہر ملاقات نال ودھدی جائے۔   
 

یہ ایک خوبصورت اتوار کی صبح تھی جب ھمارے ایک قریبی دوست نےھمیں اپنے فارم ہاؤس پر مدعو کیا۔ مقصد یہ تھا: سب دوست اکٹھے ہوں، خوب ہنسی مذاق کریں اور ساتھ ہی کاروبار کے کچھ اہم معاملات پر بھی گفتگو ہو۔ یہ خیال ہی خوش کن تھا کہ ایک ہی دن میں ہم تفریح بھی کریں گے اور کام بھی۔   
 

فارم ہاؤس پہنچنے کی خوشی   


ہم سب دوست صبح سویرے فارم ہاؤس پہنچے۔ جیسے ہی ہم گاڑیوں سے اترے، کھلی فضاء اور ہریالی نے دل خوش کر دیا۔ ہر طرف درختوں کی قطاریں، کھیتوں میں لہلہاتی فصلیں، اور پرندوں کی چہچہاہٹ کا منظر واقعی دل کو سکون دے رہا تھا۔   

فارم ہاؤس کا گیٹ کھولتے ہی ہمارا میزبان دوست گرم جوشی سے ملا اور سب کو اندر لے گیا۔ کھلی جگہ پر پہلے سے کرسیاں اور میزیں لگی ہوئی تھیں۔ وہاں کی تازہ ہوا اور منظر نے سب کو خوش آمدید کیا۔    

دوستوں کے ساتھ تفریح   


سب دوست ایک ساتھ بیٹھے، پرانی یادیں تازہ کیں، اور خوب قہقہے لگائے۔ کچھ دیر بعد ہم کھیتوں کی طرف نکل گئے۔ وہاں سب نے فصلوں کا جائزہ لیا اور کچھ دوستوں نے تو تفریحاً پھل توڑنے کا مقابلہ بھی کیا۔ ہم سب نے قدرت کے اس قریب ہونے والے لمحات کو بھرپور انجوائے کیا۔   


"فارم ہاؤس کا سکون، دوستوں کا ساتھ، اور خوشگوار باتیں دل کے سب زخم بھر دیتی ہیں۔"   


فارم ہاؤس پر سب دوست ہم ایسے بیٹھے جیسے آزادی کا اعلان ہو گیا ہو، اور پھر کیا تھا، ہر کسی نے اپنی بیوی کی ایسی ایسی چغلیاں کیں کہ ہنسی روکنا مشکل ہو گیا۔ آخر کار، یہاں تو کوئی "خاموش رہنے" کا  حکم دینے والا نہیں تھا۔ ایک دوست بولا: "یار، میری بیوی کو لگتا ہے کہ میں اے ٹی ایم ہوں، ہر وقت پیسے نکالنے کے لیے تیار!" دوسرے نے فوراً کہا: "تمھاری تو پھر بھی ٹھیک ہے، میری بیوی تو گھر میں ایسے حکومتی بجٹ بناتی ہے کہ میرا جیب خرچ بھی کٹوتی میں چلا جاتا ہے!"   

پھر کسی نے کہا: "میری تو بیوی نے مجھ پر سمارٹ واچ کا پہرہ لگا دیا ہے، ہر وقت پوچھتی ہے، 10,000 قدم پورے ہوئے یا نہیں؟" سب نے قہقہہ لگایا اور چھیڑنا شروع کر دیا: دوسرا بولا: "تمھاری تو پھر بھی ٹھیک ہے، میری بیوی تو ٹی وی کا ریموٹ بھی اپنے کنٹرول میں رکھتی ہے۔   

پوری محفل میں قہقہے گونج رہے تھے۔ کسی نے بیوی کی پسند کے ڈرامے کا ذکر کیا تو کسی نے "ہر وقت کےشاپنگ کے منصوبے کی کہانی سنائی۔ آخر میں ایک دوست نے دل کی بات کہی: "یار، یہ فارم ہاؤس نہ ہوا، بیوی تھراپی سینٹر ہو گیا۔   


فارم ہاؤس پر کھانے کا مزہ   


دوپہر کو سب نے کھانے کی میز پر جمع ہو کر مزے دار دیسی کھانوں کا لطف اٹھایا۔ کھانے کے بعد چائے کا وقت تھا۔ چائے کے ساتھ ہنسی مذاق اور لطیفے چلتے رہے۔ یہ لمحے واقعی انمول تھے، جو ہمیشہ یاد رہیں گے۔   
 

کاروباری ملاقات کا نیا انداز   
 

کھانے کے بعد ہم نے سوچا کہ اب کچھ وقت کام کے لیے نکال لیا جائے۔ فارم ہاؤس کا سکون اور پرسکون ماحول ہمارے لیے بہترین ثابت ہوا۔ سب دوست کھلے آسمان تلے میز پر جمع ہوئے اور اہم کاروباری امور پر گفتگو شروع کی۔   

یہ ملاقات کسی کانفرنس روم کی سختی سے بہت مختلف تھی۔ سب ہلکے پھلکے موڈ میں تھے، خیالات کا تبادلہ آسانی سے ہوا، اور کچھ اہم فیصلے بھی طے پا گئے۔ یہ پہلا موقع تھا جب ہم نے کام اور سکون کو ایک ساتھ محسوس کیا۔   
 

"سکون کے لمحات میں لیے گئے فیصلے ہمیشہ زندگی کو نئی راہیں دکھاتے ہیں۔"   


دن کا اختتام   


شام کے وقت جب سورج ڈھل رہا تھا، ہم نے دوبارہ کھیتوں کی طرف جانے کا فیصلہ کیا۔ سب نے مل کر سورج کے غروب کا منظر دیکھا، تصاویر لیں، اور اس دن کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا لیا۔   

فارم ہاؤس کا یہ دن ہمیں یہ سکھا گیا کہ دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا، ہنسنا اور زندگی کے لمحوں کو جینا کتنا ضروری ہے۔ کام اور تفریح نے اس دن کو نہایت خاص بنا دیا۔ واپسی کے وقت ہمارے دوست نے ہمیں تازہ پھل اورسبزیاں کے بیگ تخفے کےطورپردیے۔   


نتیجہ   


اگر آپ کو کبھی اپنے دوستوں کے ساتھ فارم ہاؤس پر وقت گزارنے کا موقع ملے، تو یہ موقع ضائع نہ کریں۔ یہ دن نہ صرف سکون اور خوشی فراہم کرے گا بلکہ زندگی میں خوبصورت یادوں کا اضافہ بھی کرے گا۔   
 




Share this post:

Related posts:
How Can Farmhouse Reduce Our Depression

Depression is a mental health disorder that affects millions of people throughout the world. It might leave you feeling unhappy, tired, and disinterested in activities you previously loved. You may have problems sleeping or be more exhausted than usual. It...

پاکستان میں ذہنی مریض کے لیے جائیداد کے قوانین

یہ واقعہ ایک خاندان کا ہے، جہاں وراثت اور جائیداد کے معاملات میں ذہنی مریض کے حقوق کو موضوع بنایا گیا۔ یہ پاکستان کے قوانین اور اسلامی اصولوں کی روشنی میں ذہنی مریضوں کے وراثتی حقوق کی اہمیت کو اجاگر...